ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست کرناٹک میں 12مئی تک سخت پابندیاں، توسیع کرنے یانہ کرنے کے سلسلہ میں فیصلہ کیاجائے گا: وزیر داخلہ بسواراج بومئی

ریاست کرناٹک میں 12مئی تک سخت پابندیاں، توسیع کرنے یانہ کرنے کے سلسلہ میں فیصلہ کیاجائے گا: وزیر داخلہ بسواراج بومئی

Sat, 01 May 2021 14:15:20    S.O. News Service

بنگلورو،یکم مئی (ایس او نیوز)کوروناکی روک تھام کے سلسلہ میں ریاست گیرسطح پرجوسخت پابندیاں عائدکی گئی ہیں وہ لاک ڈاؤن نہیں ہے صرف سخت اقدامات کے ساتھ نائٹ کرفیوجاری ہے۔یہ باتیں ریاستی وزیربرائے داخلہ بسواراج بومئی نے کہی۔

ہاویری میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ ریاست میں تین دنو ں سے جوپابندیاں عائدہیں وہ مزیددوہفتوں تک جاری رہیں گے۔دوہفتے گزرنے سے پہلے کووڈماہرین کی ٹیم کے ساتھ تبادلہ خیا ل کیاجائے گا۔ٹکنیکی صلاح کمیٹی،ٹاسک فورس کے ساتھ غوروفکرکرنے کے بعد جومناسب مشورہ سامنے آئے گا اس بنیادپرریاست گیرپابندیوں میں توسیع کرناہے یانہیں فیصلہ کیاجائے گا۔اس دوران 12؍مئی تک ریاست کرناٹک  میں سخت پابندیاں اورنائٹ کرفیوجاری رہے گا۔


Share: